پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 118 کیسز رپورٹ

لاہور،راولپنڈی (صباح نیوز)  پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 118 کیسز رپورٹ ہوئے

۔ایک ہفتہ میں 853 جبکہ رواں سال اب تک 6129 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 103 جبکہ چکوال سے3ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، لاہور، اٹک اور فیصل آباد سے2،2ڈینگی کی کیس رپورٹ ہوئے ۔سرگودھا، قصور، لودھراں، ملتان، بہاولنگر اور حافظ آباد سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا،

محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔