اٹک(صباح نیوز) سی پیک ،ہکلہ انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سی پیک پر میانوالی سے راولپنڈی جاتے ہوئے بس کی سامنے جاتے ٹرک کو ٹکر، جس کے نتیجے میں 22 سالہ سراج دین ولد عبداللہ شدید زخمی ہوا جبکہ 24 سالہ محمد اکمل ولد محمد افضل موقع پر جاں بحق ہو گیا ،
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 3 گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد بس میں پھنسی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔