پنجاب بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 114کیسز رپورٹ


اسلام آباد (صباح نیوز)پنجاب بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 114کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔

ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی سے 105 اور لاہور سے 4 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹک، ملتان، خانیوال، ساہیوال اور سیالکوٹ سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے۔