اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 12 گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے دھرنا دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں 12 گھنٹے تاخیر پر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا، مسافروں کے بگڑتے تیور بھانپتے ہوئے پی آئی اے کا عملہ غائب ہوگیا۔
مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے انٹرنیشنل ڈیپارچر جانے والا راستہ بند کردیا، جس کی وجہ سے دیگر پروازوں کے مسافر بھی پریشان ہوگئے۔
مسافروں کے احتجاج کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ بھی موقع سے غائب ہوگیا جب کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔