بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے،عمرایوب

راولپنڈی (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جلد رہا ہوں گے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی، خواتین کو گرفتار کیا گیا،

چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور خورشید شاہ خصوصی کمیٹی چیئرمین ارکان کی حفاظت کریں۔پی ٹی آئی   رہنما نے کہا کہ ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، میرے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے،یہاں آگیا، 4 شہروں میں تاریخ تھی یہ سب جعلی کیس ہیں۔