اومی کرون کا سب ویرینٹ پاکستان پہنچنے کا بھی امکان


اسلام آباد(صباح نیوز )کورونا کی سائنٹیفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا ہے کہ اومیکرون سب ویرینٹ بی اے ٹو دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جلد یا بدیر پاکستان پہنچنے کے قومی امکانات ہیں۔اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ بی ایٹو کے بارے میں فی الحال نہیں کہا جاسکتا کہ اس کی منتقلی یا پھیلاؤکی رفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کہ لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ بیماری صرف کم ہوئی ہے مگر ابھی ختم نہیں ہوئی، اس لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا چاہئے کیونکہ وائرس دوبارہ واپس آ سکتا ہے۔