دی گائیڈنس اسکول میں بھارتی مسلمان طالبہ مُسکان کو خراج تحسین


نوشہروفیروز( صباح نیوز) دنیا بھر کی طرح نوشہروفیروز اور پڈعیدن میں بھی دی گائیڈنس انگلش میڈیم اسکول کے بچوں اور انتظامیہ کی جانب سے،، اللہ اکبر،، کا نعرہ لگانے والی بھارتی بہادر مسلمان طالبہ مُسکان خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسکول میں مسکان کی بہادری ۔جرآت اور اسلام کی بہادر بیٹی ہونے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔

تقریب سے خطاب کرتے اسکول پرنسپل رحمٰن اشرف راجپوت ۔ سید غلام علی شاہ اور میڈم شازیہ آرائیں نے کہاکہ انڈین ریاست کرناٹک میں اپنے تعلیمی ادارہ میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے حراساں کئے جانے کے باوجود بھاگنے اور ڈرنے کی بجائے ہجوم کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ بُلند کرنے والی بہادر مسلم طالبہ مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔مسکان کی اس بہادری پر دنیا بھر کے مسلم ہی نہیں ہندو بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور سلام پیش کررہے ہیں