اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وزیر اعظم کی جانب سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ نہ ملنے پر دبے لفظوں پر احتجاج کیا۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ بارہواں کھلاڑی بھی یہاں موجود ہے جواب دینے کیلئے، کارکردگی میں بھی بارہویں نمبر پر آیا ہوں، ویسے بھی بارہواں کھلاڑی ہوں، جس سوال کا بھی جواب دوں ، بارہواں کھلاڑی ہوں بارہواں ہی رہوں گا۔
گزشتہ روز بھی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا تھا کہ جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔