پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے،امریکی سفیر

کراچی (صباح نیوز) امریکی سفیر برائے پاکستان ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے،پولیو کا خاتمہ اہم چیلنج ہے ، پاکستان میں پولیو کے کیس ابھی تک سامنے آ رہے ہیں ۔امریکی سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگلے سال میں مزید 20سے زائد ایکسرے مشین مہیا کریں گے ، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت سے متعلق کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں طبی عملے کی تربیت کے لئے کئی پروگرام جاری ہیں ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان میں کافی کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا  کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد صحت کے کافی مسائل سامنے آئے،پولیو کا خاتمہ اہم چیلنج ہے ، پاکستان میں پولیو کے کیس ابھی تک سامنے آ رہے ہیں ، پاکستانی حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے۔