پشاور (صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے وزرا کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ،وزرا کی تنخواہوں اور الاونسز سے متعلق بل وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق مراعات میں اضافے کیلئے خیبرپختونخوا وزراء تنخواہوں، الاونسز ایکٹ میں ترمیمی بل تیار کیاگیا ہے ، وزرا کو سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے 10لاکھ روپے ملیں گے ،وزرا رہائش گاہوں کے لیے قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجٹر بھی خریدے سکیں گے، وزرا کو اپنی رہائش گاہ میں سکونت اختیار کرنے کی صورت میں دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ مل سکے گا۔
Load/Hide Comments