پشاور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخواملاکنڈ ریجن کے زیراہتمام دو روزہ ناظمین کیمپ برائے کالجز وجامعات19،20اکتوبر کوآشیانہ گل ورسک دیرلوئر میں ہوگی.مرکزی ناظم اعلی حسن بلال ہاشمی خصوصی خطاب کریں گے۔ناظمین کیمپ کا آغازہفتہ کوصبح 9بجے ہوگا.جس میں ملاکنڈ ڈویژن بھر سے ناظمین شرکت کریں گے.جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد معاشرے کے لیے ایسے کارآمد افراد کی تیاری ہے.
جو اپنے اپنے شعبوں میں دعوت اور تدریس کا فریضہ سرانجام دے سکیں.جمعیت نے ہر دور میں باعمل اور باکردار نوجوان تیار کییہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ اپنے ہرسطح کے کارکنان کے لیے تربیت کا اہتمام کررہی ہے.اسلامی جمعیت طلبہ دو روزہ ناظمین کیمپ سے مرکزی ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی،سابق سینیٹر مشتاق آحمد،صوبائی ناظم وسیم حیدر،سابق ایم این اے بختیارمعانی،رحیم اللہ ایڈوکیٹ ، اور دیگر مربین خطاب کریں گے.