پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنما اعظم خان وفات پا گئے

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنما اعظم خان وفات پا گئے جن کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں درویش ہری پور میں ادا کر دی گئی،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر شوکت علی انجم، چیئرمین چوہدری عبدالرحمن عاصی، نائب صدرچوہدری محمد اشرف،محمد عمرسلیمی،محمد نسیم رائو،ثناء الحق ناصر،حاجی عبدالکریم،اشتیاق ورک،محبوب اللہ،ریاض خان ،حاجی انورکمال،ڈپٹی جنرل سیکرٹری خادم حسین کھوسو،محمدرفیق چانڈیو،عبدالرزاق میمن،اسد محمود، محمد سرفراز ملک،چوہدری اسدالرحمان عاصی،سید عطااللہ شاہ،منیراختربٹ و دیگر مزدور رہنمائوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ اعظم خان نہایت ہی دیانتدار، مخلص اور محنتی انسان تھے، انھوں نے اپنی ساری زندگی مزدوروں کے لیے وقف کر دی اور مزدور تحریک میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، قومی اور بین الاقوامی اداروں میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے اور مزدوروں کے حقوق اور بہتری کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں جن کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گااور ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا،اس موقع پر دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور سوگوران کو صبرجمیل عطافرمائے۔