اسلام آباد(صباح نیوز)مجوزہ آئینی ترمیم میں اے این پی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا نام صرف پختونخوا رکھنے کی تجویز بارے صوبہ ہزارہ تحریک کے وفد نے چئیرمن سردار یوسف کی قیادت میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی، وفد میں سینٹر طلحہ محمود، پروفیسر سجاد قمر، سردار سید علام، سید جند قاسم شامل تھے ،ملاقات میں وفاقی وزیر کو وفد نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،اس موقع پر سردار یوسف نے کہاکہ ہم اے این پی کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی تجویز کو ترمیم کا حصہ نا بنایا جائے، رانا ثناء اللہ نے یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ کل کابینہ میں یہ مسئلہ اٹھا ئیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ ہزارہ کی اقوام کا آئینی مطالبہ ہے ،
Load/Hide Comments