غزہ(صباح نیوز)غزہ پر ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 42 ہزار 409 تک پہنچ گئی ہے۔غزہ کی فلسطین وزارت صحت نے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق غزہ کی پٹی پر 375 دنوں سے جاری اسرائیلی حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے مزید 55 فلسطینیوں کو قتل اور 329 کو زخمی کر دیا ہے۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک کے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار 409 اور زخمیوں کی تعداد 99 ہزار 013 تک پہنچ چکی ہے۔
بیان میں ابھی بھی ملبے تلے دبی اور سڑکوں پر بکھری لاشیں موجودگی کی طرف دوبارہ توجہ مبذول کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جبر کی وجہ سے صحت کی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار ان لاشوں کو جمع نہیں کر پا رہے۔ ادھر ایک رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی حکومت نے ایک بار پھر اپنی وحشیانہ کارروائی سے فلسطینیوں کے خیموں کو نذرِ آتش کر دیا، اس کارروائی میں کئی افراد زندہ لوگ جل کر شہید ہو گئے۔