غزہ میں بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ(صباح نیوز) غزہ میں بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید ہو گئے ، دوسری جانب حماس کے حملے میں کئی اسرائیلی گاڑیاں تباہ اور متعدد فوجی ہلاک ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے علاقے شیخ رضوان میں بمباری کی ، غزہ کی وزارت صحت نے شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ نصیرات اور خان یونس میں بھی گھروں پر بم برسائے گئے۔

جبالیہ میں حماس نے اسرائیلی قافلے پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ادھر جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 11 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ امداد پر مکمل بندش کے باعث شدید غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے۔