پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم سے حملہ


لاڑکانہ ( صباح نیوز) لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پولیس کے مطابق نثار کھوڑو کی لاڑکانہ میں واقع نظر محلہ روڈ پر رہائش گاہ پر موٹر سائیکل سوار دو افراد نے گھر پر کریکر پھینکا مگر دیواریں اونچی ہونے کے باعث اندر نہ جاسکا اور دیوار کے قریب پھٹ گیا۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو لاڑکانہ میں موجود نہیں وہ واقعے کے وقت کراچی میں پی اے سی اجلاس میں شریک تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے لاڑکانہ پولیس۔بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت اسپیشل برانچ کے اہلکار شواہد اکٹھا کررہے ہیں ۔

پولیس کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی ہدایت کرسی گئی ہے۔ نثار کھوڑو نے پولیس حکام سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔