کراچی (صباح نیوز)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 36 ہزار 368 روپے ہو گئی۔