ڈی چوک پر احتجاج کی کال ، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے ، 7 کارکنان گرفتار


اسلام آباد(صباح نیوز)15 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کی ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے  باعث  پولیس نے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر 7 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں  چھاپے مارے گئے۔  پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت ، سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ پولیس نے چھاپوں میں 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ، ایس اسی او کانفرنس کے لیے راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔