اسلام آباد (صباح نیوز)ایس سی او کانفرنس کے موقع پر جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس(کل) 14سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی ۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔