پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (صباح نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچ بار کمی کے بعد اب اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5.50 روپے اور 13 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے اگلے 15 دن تک ہوگا، گزشتہ دو ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت میں اوسطا 2.8 ڈالر فی بیرل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔