کراچی (صباح نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو عبور کرگیا۔ انڈیکس میں 391 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 83000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔ جمعہ کے روز بازارِ حصص من سرمایہ کاروں کے کاروبار میں بڑھتے رجحان کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 83113 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔