سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4728ہوگئی ہے۔۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 66ہزار 958 ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے771 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔
اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 48ہزار 105ہوگئی ہے۔۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 771افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 408جموں جبکہ 363کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔
کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 363افراد میں 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے جبکہ دیگر 357افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیرصوبے کے 363متاثرین میں سرینگر میں 172، بارہمولہ میں 22، بڈگام میں 62، پلوامہ میں 12، کپوارہ میں 20، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 28، کولگام میں 16 جبکہ شوپیان میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔