کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مسلم حکمرانوں، سپہ سالاروں کی غفلت بزدلی وامریکی غلامی اوراقتدار کی حوس کی وجہ سے اسرائیل ویہودی امریکی مددسے فلسطین کے بعد لبنان ،اردن پر حملہ آورہیں،اسماعیل ہانیہ ،حسن نصراللہ کی شہادت ضروررنگ لائے گی ۔ فلسطین کی حمایت میں احتجا ج پر جماعت اسلامی کے سابق سنیٹرمشتاق احمدخان کااہلیہ وکارکنان سمیت گرفتاری قابل مذمت ہے ۔بلوچستان میں لاتعلق بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور لاپتہ افرادکی بازیابی کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں ۔حکومت ،سیکورٹی ادارے امن کی بحالی عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صرف کروڑوں خرچ کرتے ہیں ۔اسرائیلی جنگی جنونیت کار استہ روکھنا ہوگا بصورت دیگر گریٹراسرائیل کی راہ ہموار اور ایک ایک کرکے مسلم ممالک پرچڑائی شروع ہوگی ۔ معیشت وسیاست اورانصاف کے حوالے سے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں ۔ حکمران عوام کو بجلی قیمتوں ،مہنگائی ،ٹیکسزمیں رعایت اور آئی پی پیزمعاہدے ،مفت خوری ختم کریں ۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں کمی ،آئی پی پیزمعاہدے ختم کرنے اورحکمرانوں کی لوٹ مار وعدہ خلافی بدعنوانی کے خلاف دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے رابطہ عوام وحق دو مہم میں ہفتہ یکجہتی فلسطین کے بعد احتجاج وحقوق کے حصول کی جدوجہد کو فعال ومنظم کیا جائیگا حکمرانوں کو وعدوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا عوامی قوت وتائید سے حکمرانوں کو مفت خوری ،بدعنوانی ختم عوام کو ریلیف دینے پر مجبور کریں گے بصورت دیگر پرامن عوامی انقلابی احتجاج کے ذریعے حکمرانوں کا بوریابستر گول کر دیں ہمارے لیے عوامی قوت سے حکمرانوں کاگھیرائو،لانگ مارچ،بڑے دھرنے،ٹرین مارچ،شٹرڈائون ،پہیہ جام ہڑتال کے دروازے کھلے ہیں حکمرانوں کی میں نہ مانو پالیسی رہی بدعنوانی ،آئی پی پیزکی لوٹ مار ،عوام کو زندہ درگور والی ناکام پالیسی جاری رہی تو شاہراہوں کو بلاک کرکے ریفرنڈم اور یوٹیلٹی بلز جمع نہ کرنے کے آپشن پر بھی غور کریں گے۔حکمرانوں ،اشرافیہ ،زبردستی قومی خزانے پر مسلط قوتوں کی مفت خوری ،بداعمالی بدعنوانی کی سزاپوری قوم کئی دہائیوں سے بھگت رہی ہے پریشان حال عوام کیلئے ملک دیوالیہ جبکہ حکمران اب بھی قومی وسائل بے دردی سے خرچ ولوٹ رہے ہیں قومی سرکاری سطح پر کوئی سادگی قناعت پسندی نہیں صرف عوام کیلئے ہر چیزمہنگی کرکے نان شبینہ کا محتاج بنادیاگیا
بلوچستان اس حوالے سے بہت زیادہ متاثر ہواہے غربت بے روزگاری عام ،تجارت ،کاروباربند بے روزگاری نے منشیات کے اڈے آباد کر دیے منشیات فروشوں کا کاروبارترقی کر رہا ہے جبکہ عوام بدحال وپریشان ہیں بدعنوانی بداعمالی ناانصافی وعدہ خلافی ،حکومتی کاموں میں مداخلت کی وجہ سے عوام لٹیرے حکمرانوں کیساتھ مقتدر قوتوں اشرافیہ اور اداروں کے لوگوں سے بھی نفرت کرنے لگا ہے ۔جماعت اسلامی کا عوام کے حقوق کے حصول کیلئے حق دو عوام کو مہم جاری رہے گاسودی قرضے ،مفت خوری ،آئین کومعطل کرکے حکومتی وسائل پر قبضہ ،قومی اداروں کو بیچنا،ریٹارئرڈ لوگوں کو نوجوا ن اہل پڑھے لکھے لوگوں کی جگہ پر تعینات کرنا نفرت ،تعصب ،غلامی وبربادی کے راستے ہیں