کوئٹہ(صباح نیوز) بجلی قیمتوں ،مہنگائی ،ٹیکسزمیں اضافے ،حکومتی وعدہ خلافی کے خلاف حق دوعوام کومہم کے تحت کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ،حسن نصراللہ شہید کی غائبانہ نمازجنازہ بھی ادا کی گئی ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پربجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافے،حکومت کو45دن دینے کے بعد بھی عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا حافظ نورعلی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ودھرنادیا گیااس موقع پردھرنے میں حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ شہیدکیلئے غائبانہ نمازجنازہ بھی ادا کی گئی۔مظاہرین نے اسرائیل امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔بدعنوانی ،مہنگائی بیر وزگاری ،مفت خوری نامنظور ،لاپتہ افرادکو بازیاب کروکے نعرے بھی لگائے گیے۔
احتجاجی مظاہرہ ودھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر ،امیر ضلع حافظ نورعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں کمی ،آئی پی پیزمعاہدے ختم کرنے اورحکمرانوں کی لوٹ مار وعدہ خلافی بدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی حقوق کے حصول کیلئے دوبارہ میدان میں نکل پڑی ہے حکمرانوں نے مطالبات پر عمل درآمد نہ کروایاتوعوام تاجروں دکانداروں ٹرانسپورٹرزکیساتھ ملکر حکمرانوں کاگھیرائو،لانگ مارچ،بڑے دھرنے،ٹرین مارچ،شٹرڈائون ،پہیہ جام ہڑتال کریں گے شاہراہوں کو بلاک کریں ریفرنڈم بھی کریں گے آخر میں یوٹیلٹی بلز جمع نہ کرنے کا مہم بھی چلائیں گے ۔حکمرانوں کی بداعمالیوں بدعنوایوں کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج ،ملک دیوالیہ ہوگیا ہے مقتدرقوتوں کی بداعمالیوں کی بناء عوام 71سے زیادہ نفرت کرنے لگے ہیں ۔ پریس کلب کے سامنے دھرنے سے جماعت اسلامی کے رہنمائوںاعجازمحبوب،پروفیسرسلطان محمدکاکڑ،عبدالمجید سربازی،ارشدیوسفزئی ،ایازخان کاکڑ،عبدالخالق مندوخیل،محکم الدین کاکڑ،محمد حلیم حماس ،قمرابراہیم مولوی عبدالحق ، چیئرمین داروخان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے اپنے خطاب میں مزید کیا کہ فلسطین کی آزادی سپہ سالاروں کی قیادت میں جہادسے ممکن ہے فلسطین پر سب مسلم حکمران خاموش تماشائی کامنفی کردارادا کررہے ہیں اسی وجہ سے فلسطین کے بعدلبنان اس کے بعد دیگر مسلم ممالک کو نمبر آئیگی اور یہ سب گریٹراسرائیلی کی راہ ہموار کرنا ہے عوام الناس کااسرائیل ،امریکہ اورغلام مسلم حکمرانوں سے نفرت قابل تعریف ہے۔ بدعنوانی نااہلی غلامی کی وجہ سے ملک کے خزانے وسائل معدنیات کرپشن کی نظرہورہے ہیں بلوچستان کے جگرگوشے لاپتہ ہورہے ہیں سرمایہ دارملک سے بھاگ رہے ہیں مصنوعی سیکورٹی مسائل پیدا کیے گیے ہیں بدامنی کی ڈرامے کیے جارہے ہیں بلوچستان سفاکی کیساتھ قتل ہورہے ہیں ایف سی چوکی پولیس تھانے کے قریب دہشت گردی قتل وغارت گری اوراغواء کے واقعات ہورہے ہیں شک کی بنیادپر لوگوں کو اُٹھاکر سالوں غائب ولاپتہ کیے جارہے ہیں ۔عوام کے تحفظ کے بجائے حکمرانوں،مقتدرقوتوں اورسیکورٹی کے لوگوں کی تحفظ کیلئے آئین میں ترمیمات بجٹ میں رقوم رکھے جاتے ہیں منافع بخش کامیاب ادارے اسٹیل مل ،پی آئی اے ،ریلوے کوبدنام کرکے خسارے تک پہنچاکر نیلام وفروخت کیے جارہے ہیں لوگوں کو بے روزگارکیے جارہے ہیںبدعنوان سیاست دار ،جرنیل ،ججزسب اس لوٹ مار میں ملوث اورعوام کے مجرم ہیں جماعت اسلامی عوامی قوت وتائید سے اس لوٹ مار کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے حکمران مقتدر قوتیں سب جاگیرداروں سرمایہ داروں قوم وملت کے مجرموں کو بچارہی ہے ہم حکمرانوں کو آسانی سے مزید لوٹ مار نہیں کر نے دیں گے ۔بلوچستان کوئٹہ سے پہلے 8ٹرینیں چلتی تھی اب صرف ایک ٹرین رہ گئی ہے سودی قرضے ،قومی اداروں کو بیچناغلامی وبربادی کے راستے ہیں سیکورٹی ادارے مرکزوصوبوں سے ڈبل تنخواہ مراعات بھاری بجٹ کھانے کے باوجودعوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے 70ہزارارب قرض میں ملک وقوم کو ڈبو دیازرداری شریف خاندان سابقہ وموجودہ حکمران واسٹبلشمنٹ کے بڑے لوگ عوام کو لوٹنے اور قومی خزانے سے بجلی بنائے بغیر کروڑوں اربوں لینے والے آئی پی پیز کے مالک ہیں اس وجہ سے حکمران آئی پی پیز کے خلاف کاروائی نہیں کرتے۔ظلم وجبر ناانصافی کا علاج جماعت اسلامی ہے