لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا، معاہدہ خلافی پر جماعت اسلامی کل29 ستمبر سے ملک گیر احتجاجی دھر نوں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے اور امیر جماعت کی اپیل پر کوئٹہ تا پشاور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ 23سے 27 اکتوبر تک بجلی کے بل نہ دینے کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم ہوگا۔اب ہماری تحریک رکنے والی نہیں، ہم نے حکمرانوں کو موقع دیا تھا مگر انہوں نے لیت و لعل سے کام لیا اور قوم کو مایو س کیا ہے۔جماعت اسلامی نے ”حق دو عوام کو” ملک گیر پرامن تحریک کو پورے پاکستان میں پھلا دیا ہے۔ حکومت نے معاہدہ خلافی کرکے اپنے لیے ہی مسائل بڑھا دیے ہیں۔عوام کو جعلی مینڈیٹ اور فارم 47پر بنی حکومت سے خیر کی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور بجلی و گیس کے بلوں، پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو فوری ریلیف دے۔پنجاب حکومت کا 14ہزار سرکاری سکول پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف اساتذہ کی معطلیاں اور نوٹسز دینا قابل مذمت ہے ۔اس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقہ کے لئے تعلیم کا حصول مشکل ہو جائے گا۔ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں پور ممبر سازی کیمپ لگائے جا رہے ہیں ، ان کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد جماعت اسلامی کی ممبر بن رہی ہے ۔ہم ہر گلی ،محلے ،دیہات اور شہروں میں لاکھوں افراد کو ممبر بنا کر حافظ نعیم الرحمان کی قوت میںاضافہ کریں گے۔موجودہ حکمران بھی ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ثابت ہوئے ہیں ۔ جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے ،اس وقت تک حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے جب تک عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر دیا جاتا ۔ غیر مسلم محب وطن پاکستانی جماعت اسلامی کے ممبر بن سکتے ہیں۔جماعت اسلامی کے روازے تمام افراد کے لئے کھلے ہیں۔ تمام جماعتیں کسی نہ کسی صورت میں اقتدار میں ہیں صرف جماعت اسلامی ہی ہے جو سڑکوں پر عوام کی بات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے صنعتیں بند پڑی ہیں اور بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اج تک کسی کو نہیں معلوم کہ نجکاری سے حاصل ہونے والی رقم کہاں گئی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران رائٹ سائزنگ اور ڈاون سائزنگ کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کرنا بند کریں اداروں کو دیانت دار اور باصلاحیت مینجمنٹ دیں۔اپنی عیاشیاں اور غیر ترقیاتی اخراجات ختم کریں۔ بڑی گاڑیوں مفت پٹرول مفت بجلی اور دیگر مراعات سے دستبردار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ظلم و ستم کے اس نظام نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ساتھ مافیا ز نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت، غیر سنجیدہ اور سیاسی فیصلے کرکے ملک و قوم کو انتشار، سیاسی عدم استحکام اورانارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ محب وطن قیادت کا فقدان ہے مگر اس سے بھی بڑھ کرسیاسی معاملات میں غیر سیاسی قوتوں کی دخل اندازی اورماورائے آئین و قانون اقدامات نے تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ۔ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی بدولت ادارے تباہ اور کرپشن نے نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص بھوکہ نہ سوئے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ کرپٹ افراد سے نجات حاصل کی جائے ۔محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ 7اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، 4،5،6 اکتوبر کو تمام زونز، چوکوں، چوراہوں اور بازاروں میں یکجہتی غزہ کیمپس کا انعقاد کیا جائے