ٹائیں(صاح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ممبر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کا خطہ ھمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں کے باعث ڈوگرا سامراج سے آزاد کروایا گیا اسکا تحفظ ھم سب کی مشترکہ ذمہ داری ھے۔ وزیراعظم انوار الحق نے ایم ایل ایز کی حکومت کا نعرہ دیکر سیاسی جماعتوں کو منہا اور کردار محدود کرکے افراتفری پیدا کر رکھی ہے کے سوا کچھ حاصل نہیں ھوگا۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے نظریات کے تحفظ اور کردار ادا کرنے کے لئے باھر نکلنا ھوگا۔ وہ ٹائیں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر ا ہتمام چئیرمین ضلع کونسل پونچھ سردار جاوید شریف کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔
سردار عبدالخالق وصی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کے چار وزرا حکومت میں شامل ضرور ھیں لیکن بحیثیت پارٹی ھم آزادکشمیر کے 31 حلقوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ھیں اور ھم سمجھتے ھیں کہ آزاد کشمیر میں موجودہ بد اعتمادی، افرا تفری نظریاتی انتشار کے ذمہ دار موجودہ وزیراعظم ھیں ھمارے حلقہ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے پراجیکٹس پر گزشتہ تین سالوں سے کام بند ھیں،سکولوں کالجوں اور مراکز صحت و دیگر اداروں میں منظور شدہ اسامیاں گزشتہ تین سالوں سے خالی پڑی ھیں سکولز کالج سٹاف کی کمی کی وجہ سے بحران کا شکار ھیں، وزیراعظم نائب قاصد و بیلداروں تک کی تقرری کی فائلوں پر بھی سانپ بن کر بیٹھا ھوا ھے۔ انتظامیہ گھر بیٹھے تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رھی ھیاور فارغ بیٹھی ھے عوام سڑکوں پر رل رھے ھیں سڑکیں کھنڈرات بنی ھوئی ھیں وزیراعظم نے ٹائیں کے وفد سے مجید گلہ روڈ کی ری کنڈیشنڈنگ کا وعدہ کیا اور بعد میں انکے مشیر کی مداخلت پر وعدے سے ہٹ گئے مشیر کے بھائی نے وزیراعظم کی حیثیت سے ٹینڈر کروایا اور چھوٹے بھائی نے وہ کینسل کروایا تھلہ مجاھد روڈ کو ADP میں شامل کیا اور وہ اے ڈی پی ھی غالب کردی۔ھمارے حلقے میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکیں بنوا رھے ھیں اور وزیراعظم اور ان کے وزیر مشیر عوام کے ٹیکسوں اور پاکستان کے مہیا کردہ فنڈز سے کروڑوں روپے کی تنخواہیں اور مراعات لے رھے ھیں مسلم لیگ ن نے گزشتہ پانچ سالوں میں جو ادارے مستحکم کئے تھے وہ سب تباہ حالی کا شکار ھیں۔این ٹی ایس کے نام پر تعلیمی اداروں سے دھوکہ کیا گیا ھے کروڑوں روپے کے فنڈز این ٹی ایس کو دئیے گئے اور اداروں میں ٹیچرز دستیاب نہیں ھیں۔ھم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دئیے گئے فنڈز کا حساب دے کہ لوگوں کو ناقص آٹا کم مقدار میں سپلائی کیا جارھا ھے جہاں ٹرانسفارمر اور بجلی کے پول درکار ھیں سب کچھ ایم ایل ایز کی صوابدید پر رکھا ھوا ھے بجلی کی لو وولٹیج سے بجلی کی ڈیواسز جل رھی ھیں تمام ادارے عضو معطل بنا کر رکھ دییے گئے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 23 ارب آٹا اور بجلی کے لئے دیا وہ رقم کہاں گئی ھے جو وافر ترقیاتی فنڈز دئیے گئے وہ کہاں لگ رھے ھیں وزیراعظم اسکا حساب دیں۔
تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ھمیں بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز اور اختیارات لینے کے لئے شدید گرمی میں دھرنا دینا پڑا اور دو سال ھمارے اس جدوجہد میں گزرے الیکشن ایکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ چئیر مین ضلع کونسل کو جوابدہ ھے لیکن حال یہ ھے کہ سکریٹری یونین کونسل جو چئیر مین یونین کونسل کے ماتحت گریڈ 7 کا اھلکار ھے وہ سکریٹری حکومت بنے ھوئے ھیں انہوں نے کہا عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے میں ٹیلیفون کال پر دستیاب ھوں میرا دفتر صبح سے شام تک کھلا رھتا ھے سردار جاوید شریف نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ھوا میری شناخت مسلم لیگ ن سے ھے لیکن میرا افس میرا منصب سب کے لئے ھے ضلع پونچھ کے کمزور ترین فرد سے لیکر بڑے سے بڑے راھنما تک سب کے ساتھ یکساں اور مساویانہ رویہ ھوگا ھمارے قائد نوازشریف اور قیادت کی ھمیں یہی تعلیم و تربیت ھے انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکے اعزاز میں اتنی بڑی تقریب کا اھتمام کیا دیگر مقررین میں سردار ریاض روشن ایڈووکیٹ،حلقہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن سردار قمر جہانگیر، سکریٹری سردار ظہیر خان، سردار توصیف عزیز،سردار ضمیر حیات صدر مسلم لیگ ن ٹائیں،سردار رفاقت حسین جنرل سکریٹری، سردار عتیق الرحمان نڑ،نمبردار سردار جاوید اشرف،مسلم لیگی راھنما سردار آصف حسین،سردار فیصل محمود، مسلم لیگ ن ٹائیں یوتھ کے صدر سردار ثاقب نسیم، سابق پرنسپل ھائیر سکینڈری سکول ٹائیں سید بشارت حسین شاہ پرنسپل ھائر سکینڈری سکول ٹائیں سید شفاعت علی شاہ،سابق ممبر یونین کونسل ٹائیں سید سجاد حسین شاہ،یونین کونسل ٹائیں کے وائس چئیرمین احتشام شامی،ممبران یونین کونسل مولانا افراز، کسان کونسلر زبیر بشیر، سردار طاھر امیر،جبکہ سابق چیئرمین سردار جہانگیر خان، سابق صدر مسلم لیگ ٹائیں سردار ریٹائرڈ ھیڈ ماسٹر سردار صادق خان، صدر یونین کونسل تھوراڑ سردار رشید شائق،کرنل آمین، محمد صغیر تھوراڑ، مسلم لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ راجہ نوید بنگوئیں،اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کے اعزاز میں سردار ثاقب نسیم نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اھتمام کیا جہاں مسلم لیگ ٹائیں کی ایگزیکٹو باڈی کا بھی اجلاس ھوا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن حلقہ میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور تنظیمی معاملات کو موثر و مربوط انداز میں چلائے گی اور جماعت کو وارڈ سطح و حلقہ کی سطح تک متحرک کردار ادا کرے گی۔