لندن(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر اور خاتون اول ڈاکٹر جِل ٹریسی جیکبز بائیڈن کے ساتھ ملاقات کو اہم اور مختلف شعبوں میں مزید پاک امریکہ تعاون کے لئے سنگ میل قرار دیا ہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان نے اس حوالے سے ایکس پر ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکی صدرسے مختصر گرمجوش اور دوستانہ ملاقات ہوئی خاتون اول بھی موجود تھیں ۔ یادرہے کہ گزشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں وزیراعظم پاکستان نے بھی عشائیے میں شرکت کی ۔
عشائیے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی. دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہبازشریف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہم اس ملاقات میں مخلتف اہم شعبوں بشمول تجارت۔سرمایہ کاری ،ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔یہ بھی یادرہے کہ امریکی قیادت اور امریکی خاتون اول کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کا یادگاری گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔محمدشہبازشریف نے ٹوئٹ کے ساتھ یہ فوٹو بھی شئیر کیا ہے۔