کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ آئی ایم ایف ورلڈ بنک کے قرضے حکمرانوں ،اسٹبلشمنٹ کی ترقی خوشحالی کیلئے جبکہ عوام اورملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہیں۔بھاری سودی قرضوں کے شادیانے بجانے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ ان اداروں کے آلہ کارونوکر ہیں جماعت اسلامی ملک وقوم کے دلوں کی آوازبنے گی سب اپنی اپنی سیاسی مفادات کیلئے لگے ہوئے ہیں صرف جماعت اسلامی عوامی اجتماعی مسائل پر آوازبلند کرتے ہوئے احتجاج کر رہی ہے سب کو مانناہوگا کہ حکومتی غلط اقدامات ،مفت خوری ،بدعنوانی ،بجلی قیمتوں ٹیکسزمیں اضافہ اور آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں ولوٹ مارکو جماعت اسلامی نے بے نقاب اور اجاگر کیا انشاء اللہ ان مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی جماعت اسلامی کا احتجاجی مرحلہ تاجروں دکانداروں سمیت ہر طبقہ فکرکے تعاون سے شروع ہوگا
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام غربت وبے روزگاری کا شکار ہیں ترقی وخوشحالی کا پہیہ جام ہے روزگار ناپید کاروبار پر اداروں نے خودساختہ پابندیاں لگائی ہوئی ہیں بارڈروساحل پر کچھ روزگار وکاروبار تھا اس پر بھی سیکورٹی اداروں مقتدر قوتوں ایف سی پولیس کے آفیسرزنے ذاتی ٹیکس لگاکر عوام وقومی خزانے کے بجائے جیب وذاتی اکائونٹس میں قومی دولت منتقل کرنے کا انتظام کر دیا ہے ۔بلوچستان کو ریگستان بناکر غربت وبے روزگاری عام کرنے والے کئی دہائیوں سے ہم پر مسلط وفاقی حکومت اوران کے چہیتے صوبائی حکمران اور مقتدر قوتیں اسٹبلشمنٹ ہیں جو خود تو بلوچستان کے دولت سے مالامال ہوئے ہیں مگر عوام بدحال پریشان غربت وبے روزگاری کا شکار ہیں اداروں وحکمرانوں میں شامل یہ بدعنوان قوتیں بے روزگاری، الیکشن ،ساحل، بارڈر سمیت ہر موقع پر ہرجگہ قومی دولت ہڑپ کرکے بدعنوانی کے مرتکب ہوتے ہیں اور لوٹ مار سے بہت کماتے ہیں۔ جماعت اسلامی ان مفت خور،لٹیروں ،قومی دولت ذاتی اکاوئنٹس میں منتقل کرنے والوں کے خلاف عوامی حقوق کیلئے جمہوری عوامی احتجاجی تحریک چلارہی ہے قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیگی تو لوٹ مار بدعنوانی بیر وزگاری ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسزمیں کمی آئیگی آئی پی پیز جیسے ظالمانہ معاہدے نہیں ہوں گے عوام بیدار ہوتاکہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کامیاب ہوجائے