اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کوایم ڈی کیڈ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے تین صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ جامعہ تاحکم ثانی ٹیسٹ کے نتائج نہ جاری کرے،
عدالت کو شام ساڑھے چار بجے بتایا گیا کہ ابھی تک یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان نہیں کیا۔حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل یونیورسٹی کو اسٹے آرڈر سے متعلق فوری طور پراطلاع دے، عدالت نے 26 ستمبرکے لیئے وزارت ہیلتھ سمیت دیگرفریقین کو نوٹسزجاری کردیے۔