کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمان کی کال پر 29مئی سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی احتجاج شروع کریں گے حکمرانوں نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے بجلی قیمتوں ٹیکسزاورمہنگائی میں کمی نہیں کی اور نہ ہی آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کیے اورنہ ختم کیے حکومتی سطح پر شاہ خرچیاں بدعنوانیاں اور مفت خوری جاری جبکہ عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں عوام اور تاجروں سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگوں کو ساتھ ملاکر حق دوتحریک کو کامیاب بنائیں گے بلوچستان کے عوام مہنگائی بجلی بھاری بلوں اورٹیکسزسے سب سے زیادہ متاثر ہیں بلوچستان میں منشیات عام ہونے ،غربت بے روزگاری کی وجہ سے بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے حکومت صرف جھوٹے وعدوں اوربے عمل اعلانات کا سہارالے رہی ہے جس پر اعتبارنہیں کیا جاسکتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عملی اقدامات کے بجائے صرف اعلانات پر گزاراہورہا ہے جماعت اسلامی نے پورے ملک اور پورے سال کیلئے بجلی قیمتوں ٹیکسزاورمہنگائی میں ریلیف مانگا تھامگر حکمرانوں نے تعصب کی بنیاد پرصرف پنجاب میں دو ماہ کیلئے بجلی ریلیف دیا جو کہ ناقابل قبول ہیں 45دنوںمیں وعدے پر عمل درآمد کے بجائے حکومت صرف پریشرمیںر ہا اور اقدامات کے بجائے اعلانات پر اکتفاکیا انشاء اللہ جماعت اسلامی کا دوسرے مرحلے کا احتجاج ضرور رنگ لے آئیگا اب وعدوں اعلانات کے بجائے اقدامات ہوں گے حکمرانوں کو ہر صورت بجلی قیمتوں ،ٹیکسزاورمہنگائی میں کمی کرنی ہوگی آئی پی پیز معاہدوں کو ختم کرنا ہوگا پارٹی جیالوں رشتہ داروں کیساتھ بجلی معاہدے کرکے ان کو ہمیشہ کیلئے ناجائز نوازاگیا جبکہ عوام پر بجلی ومہنگائی کے بم برسائے گیے ۔جماعت اسلامی انہی مظالم کے خالف میدان عمل میں نکلی ہیں انشاء اللہ عوام تاجروں دکانداروں کے تعاون سے جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دلانے اورمہنگائی ختم کرنے میں کامیاب ہوگی 29ستمبر سے بجلی قیمتوں ،بھاری ٹیکسز،آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج پھر شروع ہوگا یہ فیصلہ کن مرحلہ ہوگا جماعت اسلامی کے ذمہ داران ارکان اورکارکنان وعوام تیار رہیں حکومت جماعت اسلامی سے کیاگیا معاہدے پر عمل درآمد سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں 25کروڑ عوام مہنگائی ،بھاری بلوں ،حکمرانوں اورجیالوں وحکمرانوں کے رشتہ داروں دوستوں کو مفت خوری بدعنوانی عیاشائی کی وجہ سے مشکل اورپریشانی کا شکاردووقت کے کھانے کیلئے پریشان ہیں ان حالات میں حکمرانی کرنے کرکے تماشاکرنے والے نااہل حکمران اور نام نہاداپوزیشن سیٹوں ،مفادات، مراعات ،کرسی واقتدارکیلئے ملاقاتیںکر رہے ہیںعوام کی پریشانی ومشکلات ،مہنگائی وبے روزگاری کا جماعت اسلامی کے سوا کسی کو کوئی فکرنہیں کسی کا ایجنڈعوام ،عوامی مسائل نہیں ،نام نہادلیڈروپارٹیاںایک فردکی ایکسٹینشن کیلئے پریشان ہے توکچھ پارٹیاں کو حکومت میں اپنا حصہ بڑھانا اور مزید مراعات حاصل کرنی ہیں، کسی کو سینیٹ کی سیٹیں اور گورنرشپ درکار ہے،کسی کو کچھ اور وزارتیں پکڑنی ہیں، کہیں من پسند فیصلے درکار ہیں صرف جماعت اسلامی عوامی مسائل کواجاگر اوران کے حل کیلئے احتجاج پرہیں ۔جماعت اسلامی کی بہترین کارکردگی ،موقف ،عملی جدوجہدکی بدولت الحمداللہ ممبر سازی مہم میں عوام، نوجوانوں ،علمائے کرام،مزدور اورخواتین کی جماعت اسلامی میں شمولیت ودلچسپی خوش آئند ہے