نوشہروفیروز،مسافر کوچ الٹ گئی،2افرادجاں بحق ،12زخمی


نوشہروفیروز (صباح نیوز)نوشہروفیروز مورو قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ایک مسافر خاتون اور کوچ ڈرائیور جا ںبحق جبکہ 12 سے زائد افراد سخت زخمی ہو گئے جنہیں مورو ہسپتال منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ قومی شاھرہ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثہ میں مسافر کوچ کا ڈرائیور فضل عباس اور ایک مسافر خاتون حرا بی بی جاں بحق ہوگئے۔کوچ میں سوار مسافروں کے مطابق کوچ ڈرائیور حیدرآباد سے نوشہروفیروز تک مسلسل دوران ڈرائیونگ فون پر بات کررہا تھا مسافروں کے منع کرنے کے باوجود اس نے کوئی دھیان نہیں دیا جس کی وجہ سے مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں  12 سے زائد افراد شدید زخمی بھی  ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیئے مورو سول ہسپتال پہنچایا گیا ،حادثہ کے باعث کچھ لوگوں کی حالت غیر ہونے کی وجہ سے انہیں نوابشاہ ،حیدرآباد اور کراچی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔