وزیراعظم کی سوات پولیس پر دہشت گرد حملے کی مذمت


لندن(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

وزیر اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی بلندی  درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔  وزیر اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس فورس کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔