نہ سیاسی معاشی استحکام ہے اور نہ آئین ، ادارے محفوظ ہیں ، مولانا فضل الرحمن


اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، ملک میں آئین محفوظ ہے، نہ ادارے،، دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار نہیں ہے، ملک عدم استحکام اور کمزوری کی طرف جا رہاہے، جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کمیونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریونیو بڑھایا جاسکتا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک عدم استحکام اور کمزوری کی طرف جا رہاہے، جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریوینیو بڑھایا جاسکتا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کے لئے آمادہ نہیں، ہماری معیشت بھی ٹھیک نہیں، آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا  کہنا تھا  کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کے لئے آمادہ نہیں، ہماری معیشت بھی ٹھیک نہیں، آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے، آئین پر عملدرآمد نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، ملک میں آئین محفوظ ہے، نہ ادارے، آئین پر عملدرآمد نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریونیو کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ جامعہ بنوری ٹاؤن کا دورہ کیا اور شیخ الحدیث مولانا انور بدخشانی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی اور کہا کہ مولانا بدخشانی مرحوم کی رحلت سے علم کا ایک باب بند ہوگیا۔