سینیٹر روبینہ خالدکی سوات میں پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز) چیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالدنے سوات   میں  پولیس وین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  پولیس جوان کی شہادت کے واقعہ پر رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔سوات میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے  ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین اور پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالی سے زخمی  پولیس جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پولیس کے جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں ہونگی،اس طرح کے بزدلانہ حملے ہمارے دہشتگردی کے خلاف عزم کو نہیں توڑ سکتے۔