دعا منگی کیس، ملزم ذوہیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


کراچی(صباح نیوز) مقامی عدالت نے کراچی کے مشہور دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے پولیس حراست سے فرار مرکزی ملزم  ذوہیب قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے ملزم کے فرار ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔جیل رپورٹ کے مطابق ملزم ذوہیب قریشی 27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کی تحویل سے فرار ہوا، ملزم ذوہیب قریشی کے فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے۔

عدالت نے ملزم کے اقدام قتل پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر کے21 فروری تک عدالت میں پیش کیے جانے کا حکم دیا۔