لبنان، 4 روز میں دھماکوں کے دوران  49  شہری شہید،2997زخمی


بیروت (صباح نیوز)لبنان میں 4 روز میں 49  شہری شہید اور2997زخمی ہو ئے ۔

وزارتِ صحت لبنان کے مطابق  پیجر دھماکے 17 ستمبر کو ہوئے جس میں 12 شہری شہید اور 2323 زخمی ہوئے ۔واکی ٹاکی دھماکے 18 ستمبر کو ہوئے جس میں25 شہری شہید اور 608 زخمی ہوئے، 20  ستمبر کو اسرائیل نے جنوبی بیروت میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 شہری شہید جبکہ 66 زخمی ہوئے ۔