شیر افضل مروت کو کورونا ہوگیا، آئیسولیشن میں چلے گئے

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنے عارضے کے حوالے سے پارٹی رہنماوں کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے خود کو آئیسولیٹ بھی کرلیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔۔