قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم کے حوالے سے وفاقی وزرا اور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے اظہار خیال کیا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔