ملک بھر میں حضورنبی کریم ۖ کا جشن ولادت با سعادت کل منایا جائیگا


  اسلام آباد لاہور (صباح نیوز)ملک بھر میں حضورنبی کریم ۖ کا جشن ولادت با سعادت کل منایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس دن کی مناسبت سے سیرت النبیۖ کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائیگا۔

ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے، لنگر تقسیم اور کیک کاٹے جائیں گے، ملک بھر میں گلی محلوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں اور مساجد پر بھی چراغاں کیا گیا ، اسلام آباد ،لاہور ،کراچی سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، جشن عید میلاد النبی ۖ  کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

پولیس کی طرف سے جشن  میلاد النبیۖ  کے جلوسوں اور محافل کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔