اسلام آباد (صباح نیوز)حکومتی وفد نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے اتوارکو بھی ملاقات کی ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ وفدمیں شامل تھے۔مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت ہوئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مشاورت کے دوران مولانا فضل الرحمن نے اپنی تجاویز حکومت کے حوالے کردی ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن کی تجاویز شامل کرنے کی صورت میں حکومت کی حمایت کی جائے گی، ان کی تجاویز پر حکومتی مشاورت جاری ہے۔ تجاویز شامل کرنے کی صورت میں حکومت مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments