اسلام آباد (صباح نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینیٹ قومی اسمبلی میں پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ آصفہ بھٹو زرداری بھی موجودتھیں ۔ شہدائے جمہوریت کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکا کو یوم جمہوریت کی مبارک باد دی۔ پیپلزپارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ نے شرکت کی ۔ پارٹی چیئرمین نے اجلاس کے شرکا کو پیپلزپارٹی کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور پارٹی پالیسی سے متعلق ہدایات دیں۔