کوئٹہ(صباح نیوز) صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہاکہ بلوچستان بھر میں الخدمت فائونڈیشن کے تعلیم صحت یتیموں کی کفالت سمیت دیگر پراجیکٹس پر کام جاری ہے یہ تما م پراجیکٹس عوام کی فلاح وبہبود ترقی وخوشحالی ،غربت ومسائل میں کمی کیلئے ہیں مخیر حضرات وعوام کی تائید مالی تعاون اورحمایت سے ہم اپنی پراجیکٹس میں وسعت وبہتری اورتیزی لائیں گے۔امانتوں کو دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے بلاتفریق رنگ ونسل اور علاقے خرچ کرنا ہمارانام بن گیا۔اللہ کی رضا وخوشنودی اورلوگوں کے مسائل میں کمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ مخیر حضرات ان منصوبوں میں ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ حاصل کرسکیں الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیم،صحت،ایمرجنسی ڈیزاسٹرسمیت دیگرشعبوں میں کردارقابل تحسین،قابل تقلید اورقابل تعریف ہے۔ زلزلے،سیلاب میں الخدمت نے قابل قدرخدمات سرانجام دیں۔بلوچستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں اللہ کی رضا وخوشنودی کیلئے الخدمت پر اعتماد کرکے خوشیاں بکھیرنے اور غم سمیٹنے میں میں ہمارے ساتھ دیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں اجلاس سے خطاب ،وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیااجلاس میں اب تک کی کارکردگی رپورٹ آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے ہوئے،اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدرسابق ایم پی اے پنجاب سید احسان اللہ وقاص ،نائب صدر ڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ ،صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکردودیگر ذمہ داران شریک تھے۔
مرکزی صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کوتعلیم ، صحت کی معیاری سہولیات میسرنہیں تعلیم ان کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے ۔ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،سٹاف کی تعداد کم ،سہولیات میسرنہیں اس ساری صورتحال میں بجٹ کا نہ ہونا وجہ نہیں بلکہ عوامی ٹیکسوں سے جمع کیاجانے والا ریونیواور بجٹ کا درست اور دیانتدارہاتھوں میں نہ ہونا بنیادی وجہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کوتعلیم کے مواقع میسرنہیں علاج وتعلیم مہنگاہوتو غریب کدھر جائیں 2کروڑ62لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ میڈیکل کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ایک فیصدہوں گے یہ طلبہ وطالبات بھی طویل پراسس کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہوئے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں،
ڈاکٹربننے کے بعد بھی ان کیلئے ملک میں حوصلہ افزامواقع دستیاب نہیں ہوتے۔ میڈیکل سمیت ہرقسم کی مفت تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایسی صورتحال میں نوجوان مایوس ہورہے ہیں انسانیت کی خدمت او رجدوجہد کے نتیجے میں مایوسی کے اندھیرے ختم ہوں گے اور امیدکا سورج طلوع ہوگا۔ الحمداللہ بلوچستان پاکستان کیساتھ ہم دنیا بھر میں پریشان حال عوام کی مدد کرتے ہیں غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کیلئے الخدمت کی خدمات تاحال جاری ہے جنگ کے اختتام کے فوری بعد بحالی کے منصوبوں پرعمل کا آغازکردے گی