اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں کل (سوموار)سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے کل9بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔
تشکیل دیئے گئے بینچز میں 8ریگولر اورایک خصوصی بینچ شامل ہیں۔ تشکیل دیئے گئے بینچز میں 6تین رکنی اور3دورکنی بینچ شامل ہیں۔ 17ستمبربروز منگل 12ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر کی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 16ستمبر سے20ستمبر جمعہ کے روز تک کااہم کیسز کی کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 16ستمبر سے جمعہ 20ستمبر تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2رکنی سوموار16ستمبر سے جمعہ 20ستمبر تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی اورجسٹس شاہ وحید پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار16جون کوکیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل 2رکنی بینچ 18ستمبربدھ سے 20ستمبرجمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 16ستمبر سے جمعہ 20ستمبر تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 16ستمبر سے جمعہ 20ستمبر تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اورجسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3رکنی خصوصی بینچ سوموار 16ستمبر کو دن 12بجے محمد طارق آفریدی کی جانب سے سیکرٹری وزارت قانون وانصاف، پاک سیکرٹریٹ ، اسلام آباد اوردیگرکے توسط سے وفاق پاکستان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کو مسترد کرنے کے معاملہ کوچیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے قاضی محمد انور، حامد خان ایڈووکیٹ اور سید امجد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل بیرسٹر منصورعثمان اعوان پیش کردلائل دیں گے۔ جبکہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں ایڈہاک جج جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 16ستمبر سے جمعہ 20ستمبر تک فوجداری اوردیوانی مقدمات کی سماعت کرے گا۔