پشاور (صباح نیوز) مردان اور چارسدہ میں دو الگ حادثات میں10 افراد جاں بحق ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق مردان میں آتشزدگی کے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبران پہاڑی کے مقام پر کچے مکان میں آگ لگنے سے بچوں خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
علاقہ مکین نے گھر سے اٹھتے شعلے دیکھے تو فوری طور پر ریسکیو کو مطلع کیا۔ آگ نے گھر کی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو آنے سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔
بعدازاں پولیس سمیت ریسکیو اہلکارجائے حادثہ پر پہنچ گیا اور قانونی کارروائی مکمل کی۔بعدازاں لاشوں کو رستم ٹائپ ڈی اسپتال میں منتقل کردیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ہ چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں شدید طوفانی ہواں کے باعث کمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی لوگوں نے میاں، بیوی اور تین بچوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں۔ مقامی افراد اور نے ملبے سے تلے لاشوں کو نکال لیا۔