کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درینگڑھ کے علاقے میں فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق ایک شخص کی رہائی کے لیے احتجاج کیا جا رہا تھا، روڈ کھلوانے کے لیے جانے والی ٹیم پر مظاہرین نے فائرنگ کی۔لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments