اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا، کمیٹی اجلاس ممبر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے سید خورشید احمد شاہ کا بطور چیئرمین نام تجویز کیا، محمود خان اچکزئی اور دیگر ممبران نے سید خورشید شاہ کے بطور چیئرمین کی تائید کی، کمیٹی ممبران نے سید خورشید شاہ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چودھری سالک حسین، عبدالعلیم خان نے شرکت کی۔اراکین قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، سید امین الحق، محمد اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، مسٹر پولین سمیت صاحبزادہ محمد حامد رضا، گوہر علی خان، حمید حسین، محمود خان اچکزئی نے بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔ایڈوائزر ٹو سپیکر برائے قانون سازی محمد مشتاق نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments