اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کے لئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ کیس ٹو کی تحقیقات میں سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایف آئی اے کی تین رکنی جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے قومی احتساب بیورو ( نیب ) سے کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ نیب کی جانب سے جے آئی ٹی کو کیس کی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔16 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی کو اگر پیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی اڈیالہ جیل جائے گی۔۔