ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا سربراہی اجلاس

کوئٹہ (صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ممبرجماعتوں جماعت اسلامی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،جماعت اہل حدیث ،پاکستان ملی مسلم لیگ ،جمعیت علماء پاکستان ،مجلس وحدت المسلمین ،جمعیت اتحاد العلماء کے رہنمائوں کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فلسطین غزہ میں طوفان الا قصیٰ کا ایک سال مکمل ہونے پر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی جانب سے غزہ میں یہودی اسرائیل مظالم کے خلاف اور مجاہدین غزہ سے یکجہتی کیلئے” یکجہتی فلسطین وغزہ ”کے عنوان سے مشترکہ کانفرنس ماہ اکتوبر میں منعقد کی جائے گی  اس سلسلے میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی نے تیاریوں ومنصوبہ بندی اور تقسیم کارکے حوالے سے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں پہلا اجلاس بھی کیا ۔

اجلاس میں منصوبہ بندی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس غزہ فلسطین کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدرودیگرقائدین ،علمائے کرام ،دینی طبقات کو خصوصی دعوت دی جائیگی ۔ممبران اسمبلی سنیٹرز،وزراء سمیت اعلیٰ شخصیات کو بھی مشاورت سے مدعو کیاجائیگا ۔کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی ،میڈیا ،تشہیر ،بجٹ سمیت دیگر امور کے حوالے سے کمیٹیاں قائم کی گئی کمیٹیوں نے کام شروع کردیا مظلوم فلسطینی امت مسلمہ ،مسلم حکمرانوں ،افواج کے سربراہان اور افواج کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے غزہ کو قیدخانہ بنادیا گیا ہے اسرائیلی جنازوں ہسپتالوں تعلیمی اداروں اورپبلک مقامات سمیت خواتین وبچوں کو ٹارگٹ بنارہے ہیں مسلم حکمران ،سپہ سالارغفلت غلامی کا شکار تماشادیکھ کر صرف مذمت کی حدتک حمایت کر رہے ہیں جولمحہ فکریہ ہے ہم فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے ہر فورم پر آوازاُٹھائیں گے فلسطین میں مظلوموں کے حق اور یہودیوں کے خلاف آوازبلند کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سپہ سالارجہاد کا اعلان کریں پوری امت مسلمہ شانہ بشانہ ہوں گے