کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اسما ء اعجاز کو ناظمہ اعلی اسلامی جمعیت طالبات پاکستان اور ولیجہ فردوس کو معتمدہ عام منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے نو منتخب ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ شکیل احمد کے لئے بھی استقامت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ و طالبات کے نو منتخب ذمہ داران کو راہِ حق میں استقامت کی دعا دی، اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران و ذمہ داران اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اقامت دین کی جدوجہد کو تیز تر کرنے کا سبب بنیں گے،
اسلامی جمعیت طالبات و طلبہ کے پلیٹ فارم کو ملک بھر کے نوجوان طلبہ و طالبات میں دین و وطن سے محبت پروان چڑھانے کا ذریعہ بنائیں گے، جو اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی منزل قریب سے قریب تر کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی انشااللہ۔
انہوں نے دعا کی کہ پروردگار ان کی صلاحیتوں اور کاوشوں میں خیر و برکت فرمائے اور ان کا حامی و ناصر رہے۔