ریلوے کی ٹکٹ ریزرویشن کے لئے نئی سہولت ،پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او اسلام آباد میں کھول دیاگیا


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدے کے بعد ریلوے نے جی پی اوز میں ریزرویشن سینٹر بنانا شروع کردیئے۔

ریلوے کا پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او اسلام آباد میں کھول دیاگیا، عوام ریل گاڑیوں کے ٹکٹ باآسانی خرید سکیں گے۔  معائدے کے تحت تمام بڑے ڈاک خانوں میں ریلوے ریزرویشن سنٹر بنائے جائیں گے۔ عوام کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے جی پی اوز میں ریزرویشن سنٹر بنانا شروع کردیئے،

پاکستان ریلویز  کے ذیلی ادارے پراکس کا پاکستان پوسٹ کے ساتھ معائدے کے بعد پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او اسلام آباد میں فعال ہو گیا ہے۔ اب مسافر اس سنٹر سے ٹکٹ کی بکنگ کرسکتے ہیں،معائدے کے تحت تمام بڑے ڈاک خانوں میں ریلوے ریزرویشن سنٹر بنائے جائیں گے۔

پاکستان ریلوے اور پاکستان پوسٹ کے درمیان ہونے والے معائدے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او میں بنادیاگیاہے جہاں پر مسافر مسافرٹرینوں کی ٹکٹ خرید سکیں گے